Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ

ماہرین توانائی کا ماننا ہے کہ بجلی کی پیداوارکیلئے ایل این جی کی دستیابی انتہائی ضروری ہے
شائع 25 جون 2022 11:40am
شارٹ فال ساڑھے 5  ہزارمیگا واٹ بڑھنے کا خدشہ ـــ تصویر اے یف پی
شارٹ فال ساڑھے 5 ہزارمیگا واٹ بڑھنے کا خدشہ ـــ تصویر اے یف پی

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزارمیگا واٹ سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بجلی کے شارٹ فال کے سبب آئندہ دنوں میں بحران مزید ابتر ہوسکتا جبکہ بجلی کی پیداوارایل این جی خریداروں کی عدم دلچسپی ہے۔

تاہم ایل این جیز کے تین کارگوزکیلئے صرف ایک کمپنی نے بولی میں دلچسپی اظہارکی ہے۔

دریں اثنا ماہرین توانائی کا ماننا ہے کہ بجلی کی پیداوارکیلئے ایل این جی کی دستیابی انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ قطرسمیت دیگرممالک طویل مدت معاہدوں طے کرچکے ہیں جس کے باعث قلیل مدتی معاہدوں میں عدم دلچسپی ہے۔

تاہم یہ ہی صورتحال برقرارہی تو توانائی بحران اتنہائی سنگین ہوسکتا ہے۔

load shedding

paksitan

power tariff