Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک 20 زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں زحمی ہونے والوں میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
شائع 25 جون 2022 10:43am
سیکیورٹی فورسز اس مقام پر کھڑی ہیں جہاں فائرنگ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، تصویر روئٹرز
سیکیورٹی فورسز اس مقام پر کھڑی ہیں جہاں فائرنگ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے تھے، تصویر روئٹرز

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک نائٹ کلب اور قریبی گلیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے۔

ناروے کی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد جائے وقوعہ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اوسلو پولیس نے ٹویٹس میں کہا کہ “فائرنگ کے واقعے میں دو لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کئی شدید زخمی ہیں۔

تاہم فائرنگ کے نتیجے میں زحمی ہونے والوں میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوسلو پولیس میں کرائم واچ کے ڈیوٹی آفیسر راجر ہیرٹو نے بتایا کہ ہمارے پاس اب اس کے اندر تکنیکی ماہرین موجود ہیں جو تحقیقات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔“

firing incident

Norway

Europe

Oslo