Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہیئے: خورشید شاہ

ہمیں حکومت میں آنے کی خوشی نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کو روک کر ڈالر پیچھے لے آئیں
شائع 24 جون 2022 09:25pm
پیٹ پر پتھر باندھنے کی کوشش کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
پیٹ پر پتھر باندھنے کی کوشش کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Khurshid Shah exclusive interview | Aaj Rana Mubashir Kay Sath | Aaj News

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور رہنما پیپلز پارٹی (پی پی) خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے 10 سال درکار ہیں۔

آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عوام کے ہاتھوں مجبور ہوئے ہیں، کہا جاتا تھا کہ آپ لوگ عمران خان کا کچھ نہیں کر سکتے، تین ماہ میں کیا ہم جادو کا چراغ لے آئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آنے کی خوشی نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کو روک کر ڈالر پیچھے لے آئیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے 10 سال چاہیئے اور پیٹ پر پتھر باندھنے کی کوشش کریں۔

economic crisis

us dollar

khursheed shah