Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤکے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کی ضرورت ہے
شائع 24 جون 2022 08:54pm
پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ فوٹو — فائل
پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ فوٹو — فائل

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کا تعلق شمالی وزیرستان، میرعلی یونین کونسل نمبر 7 سے ہے۔

رواں برس تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ میرعلی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤکے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو یقینی بنائیں اور سول سوسائٹی، میڈیا و علماء کرام پولیو کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کریں۔

North Waziristan

Health Minister

Polio