Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر کے ماہی گیروں کو 3 ماہ میں کشتیوں کے انجن فراہم کریں گے: وزیراعظم

گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائن تبدیل کی جارہی ہے، نئی لائنز بچھا کر ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی، گوادر کو سب کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 24 جون 2022 03:24pm
عوام کے مسائل دل لگا کر حل کریں گے۔

گوادر: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروں کو 3 ماہ میں کشتیوں کے انجن فراہم کریں گے۔

جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے جہاں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں گوادر کا دوسرا دورہ ہے، آج دورے کا مقصد مقامی لوگوں سے ملاقات ہے، گوادر کے عوام کے مسائل کا حل چاہتا ہوں، عوام کے مسائل حل کئے بغیر ترقی بے معنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل دل لگا کر حل کریں گے، عوامی مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو میرٹ پر کشتیوں کے انجن دیں گے، انجن وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مشاورت سے دیں گے، ماہی گیروں کو 3 ماہ میں انجن فراہم کردیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائن تبدیل کی جارہی ہے، نئی لائنز بچھا کر ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی، گوادر کو سب کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں، بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ایران سے تعاون کیلئے تیار ہیں، 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے کام جلد مکمل کرلیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے گوادر کے شہریوں کو 3700 سولر یونٹس فراہم کئے، بلوچستان کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں.

Shehbaz Sharif

Gawadar

Visit

PM Shehbaz Sharif