Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 15 مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ریلیف مل گیا۔
شائع 24 جون 2022 12:52pm
عدالت نے عمران خان کی 10مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظورکرلی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے عمران خان کی 10مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظورکرلی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ریلیف مل گیا، عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے 15مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تھوڑپھوڑکے 10 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا، اس سلسلے میں عمران خان کے ہمراہ وکیل بابر اعوان اوردیگر پارٹی رہنماء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور عام سائلین کا عدالت میں داخلہ بند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے درخواست پرسماعت کی ، عدالت نے عمران خان کی 10مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظورکرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں دائر مزید 5 مقدمات کی درخواست پر ہوئی جن پر عدالت نے قبل ازوقت گرفتاری ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تھانہ بھارہ کہو، سہالہ، کورال اورلوئی بھیر میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد

imran khan

local court

pti chairman

pti long march