Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر رونہ

گوادر آمد پر وزیراعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں شہباز شریف کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2022 11:21am
اس سے قبل 3 جون کو بھی وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ سے گوادر پہنچے تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اس سے قبل 3 جون کو بھی وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ سے گوادر پہنچے تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادرروانہ ہوگئے، جہاں وہ ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر روانہ ہوئے ہیں جبکہ وفاقی وزراء مولانا اسد محمود، سید نوید قمر، شاہزین بگٹی، احسن اقبال، آغا حسن بلوچ اورخرم دستگیر، مصدق ملک، طارق فاطمی اور سید فہد حسین بھی دورہ گوادر پر وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

گوادر آمد پر وزیراعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں شہباز شریف کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گےاوراسپتال کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب میں بھی شرکت گے۔

اس سے قبل 3 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ سے گوادر پہنچے تھے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Gawadar

Visit

PM Shehbaz Sharif