فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو تحریک انصاف ختم ہو جائے گی: لطیف کھوسہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے بعد پی ٹی آئی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی جب کہ انہیں کسی اور نام کے ساتھ الیکشن میں آنا پڑے گا
سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو تحریک انصاف ختم ہو جائے گی۔
آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو تحریک انصاف ختم ہو جائے گی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو پی ٹی آئی قومی دھارے سے بھی باہر اور اس پر پابندی لگ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے بعد پی ٹی آئی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی جب کہ انہیں کسی اور نام کے ساتھ الیکشن میں آنا پڑے گا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کنفیوژن ہے، یہ لوگ تذبذب میں لٹک رہے ہیں، عمران خان خود بول پڑے کہ نیوٹرلز نے ہاتھ اُٹھایا تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ گیا۔
pti
PPP
foreign funding case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.