Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر آئی ایم ایف کے پروگرام سے نہ نکلے تو ایک دن ایٹمی ہتھیاروں کو گروی رکھنا پڑ جائے گا: سراج الحق

ب تک وزراء کی مراعات ختم نہیں کی جاتی، اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے
شائع 23 جون 2022 09:58pm
مسلط ٹولہ پنڈورا باکس، پانامہ لیکس میں ملوث ہے۔ فوٹو — فائل
مسلط ٹولہ پنڈورا باکس، پانامہ لیکس میں ملوث ہے۔ فوٹو — فائل
Mulk ka bacha bacha aaj maqrooz hai | Aaj Updates

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے نہ نکلے تو ایک دن ایٹمی ہتھیاروں کو گروی رکھنا پڑ جائے گا۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام معاشی بحران اور اس کے حل کے عنوان سے متعلق قومی مشاورت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معاشی ماہرین نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ آج مقروض ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی لڑائی کی وجہ سے معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے اور حکومت غیر سنجیدہ بیانات سے قوم کا مذاق اڑا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کے 9 ہزار ارب میں سے 4 ہزار ارب روپے بیرونی قرضوں پر لگ گئے ہیں، مالی سال 2023-2022 کے وفاقی بجٹ میں قوم کے ساتھ جھوٹ بولا گیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب تک وزراء کی مراعات ختم نہیں کی جاتی، اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے جب کہ ملک پر مسلط ٹولہ پنڈورا باکس، پانامہ لیکس میں ملوث ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ملک میں آج بھی اسلامی نظامِ معیشت لاگو کر دیں 300 ٹریلینز جمع ہو جائیں گے۔

اسلام آباد

Ameer Jamaat e Islami