Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکی کے معروف مذہبی رہنما محمود آفندی انتقال کر گئے

محمود آفندی کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ جامعہ فاتح مسجد استنبول میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی
شائع 23 جون 2022 09:52pm
آرمی مداخلت پر صدر  طیب  اردوان کی حمایت کی تھی۔  فوٹو — فائل
آرمی مداخلت پر صدر طیب اردوان کی حمایت کی تھی۔ فوٹو — فائل

معروف ترک مذہبی رہنما محمود آفندی استنبول میں انتقال کر گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق مرحوم دو ہفتے سے علیل ہونے کے باعث استنبول کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے ملے ہیں۔

محمود آفندی کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ جامعہ فاتح مسجد استنبول میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔

مذہبی رہنما کے انتقال پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود آفندی نے نہایت کٹھن حالات میں دین و سنت کا احیاء کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مرحوم نے ترکی سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا وصال امت کے لئے ایک عظیم نقصان ہے۔

خیال رہے کہ مرحوم نے 2016 کی آرمی مداخلت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کی اور اپنے پیروکاروں کو اردوان کے حق میں احتجاج کے لئے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

Turkey

islamic scholar