Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج قرعہ اندازی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

وزارت مذہبی امور نے درخواست گزار شہریوں کو سرکاری کوٹہ پر حج پر جانے کی اجازت دے دی
شائع 23 جون 2022 08:23pm
سرکاری کوٹہ پر حج کی اجازت دی جائے گی۔ فوٹو — فائل
سرکاری کوٹہ پر حج کی اجازت دی جائے گی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج قرعہ اندازی میں نام ہونے کے باوجود لسٹ سے نام نکالے جانے کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت کے جسٹس بابر ستار نے دو صفحات پر مشتمل حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کیا جس کے تحت وزارت مذہبی امور نے درخواست گزار شہریوں کو سرکاری کوٹہ پر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری وزارت مذہبی امور نے عدالت کو بتایا کہ کچھ لوگوں کی لسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد جگہ موجود ہے، مجاز افسر نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو ضروری کارروائی کے بعد سرکاری کوٹہ پر حج کی اجازت دی جائے گی۔

IHC

Hajj 2022