Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی این ایچ اے کو مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

15 کلو میٹر پر سیاحوں کی سہولیات کے لئے خصوصی پوائنٹ بنائیں اور ایکسپریس وے کی بہتری کے لئے کنسلٹنٹ رکھیں
شائع 23 جون 2022 05:58pm
جھیکا گلی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
جھیکا گلی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Kiya haal kar dia ap ne Murree ka , yeh hai naya Pakistan? | Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو مری ایکسپریس کی مرت کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے مری میں این ایچ اے کے حوالے سے بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ہائی وے حکام کو مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے، ہزارہ موٹر وے کی کوالٹی دیکھیں، اس موٹر وے بنانے والوں سے رہنمائی لیں۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت ہزارہ موٹر وے دیکھنے کی چیز ہے جس پر چائنیز ماہرین نے کام کیا، روز مری ایکسپریس وے پر کوئی نہ کوئی حفاظتی دیوار گری ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مری ایکسپریس وے کے ہر 15 کلو میٹر پر سیاحوں کی سہولیات کے لئے خصوصی پوائنٹ بنائیں جب کہ ایکسپریس وےکی بہتری کے لئےکنسلٹنٹ رکھیں اور جھیکا گلی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

Shehbaz Sharif

Murree

NHA