Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے تین افراد گرفتار

لندن: باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ سے ڈکیتی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق عالمی چیمپئن...
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 06:17pm
پولیس نے اپریل میں عامر خان کی چوری ہونے والی فرینک مولر گھڑی کی تصویر جاری کردی، تصویر: فائل
پولیس نے اپریل میں عامر خان کی چوری ہونے والی فرینک مولر گھڑی کی تصویر جاری کردی، تصویر: فائل

لندن: باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ سے ڈکیتی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن باکسر نے ٹوئٹر پر شیئر کیا کہ دو لڑکوں نے لیٹن کے ہائی روڈ پر گن پوائنٹ پر ان کی 72 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑی چھین لی۔

اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات کرنے والے افسران نے تین گرفتاریاں کیں ہیں، جبکہ تینوں افراد کی عمر 20 سال سے 25 سال تک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ “واقعے کے دوران کسی کو چوٹ نہیں آئی اور نہ ہی کوئی گولی چلائی گئی۔”

دوسری جانب کاؤنٹی ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں احمد بانا، نورالامین، اور ڈینٹ کیمبل شامل ہیں جن کو مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

london

Aamir Khan

Robbed