Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسميات نے بارشوں کا نيا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی

ملک کے بیشر علاقوں میں آج موسم خشک رہےگا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑى علاقوں پر ہلکى بارش کى توقع ہے، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 03:54pm
نيا بارشى سلسلہ جون کے آخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نيا بارشى سلسلہ جون کے آخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشر علاقوں میں آج موسم خشک رہےگا ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑى علاقوں پر ہلکى بارش کى توقع ہے، محکمہ موسميات نے جون کے آخر سے بارشوں کا نيا سلسلہ شروع ہونے کى پیشگوئی کردى۔

پرى مون سون اسپيل اپنے اختتام کو پہنچا، اب کچھ روزکیلئے سورج کا راج رہے گا، ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسميات کے مطابق حاليہ بارشوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ گيا، آئندہ ہفتے کے دوران خيبرپختونخوا سندھ اورپنجاب میں موسم خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ سندھ اور پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافہ اور حبس کى صورتحال ہوسکتى ہے جبکہ نيا بارشى سلسلہ جون کے آخر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشميرمیں چند مقامات پرہلکى بارش کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روزسب سے زيادہ درجہ حرارت تربت میں 43 اور مٹھى میں 42 ڈگرى سینٹی گریڈ ريکارڈ کيا گيا ۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

Moonsoon

rainy weather