Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

جرمنی میں معروف ادیب اقبال حیدر نے مشاعرے کا اہتمام کیا

محفل مشاعرہ وہاں ہوئی جہاں شاعر مشرق علامہ اقبال اکثر بیٹھ کر شاعری فرماتے تھے
شائع 23 جون 2022 03:23pm

ہائیڈل برگ: جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے معروف صحافی و ادیب اقبال حیدرکی جانب سے دنیا بھر کے لکھاریوں کے مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد مقام اقبال پر“اقبال اور گوئٹے“ کے موضوع پر کیا، جس میں علامہ اقبال اور گوئٹے جیسے عظیم شاعروں کی شخصیات پر مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں مختلف کتابوں کی تقریب رونمائی اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، کینیڈا اور جرمنی کے مخلتف شہروں ادب سے وابستہ شاعروں نے اپنے کالم پیش کیئے۔

فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید اقبال حیدر اور نذیر حیسن و فیملی نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ بیاد اقبال کے سلسلے میں یہ بارہویں تقریب تھی۔

یاد رہے یہ محفل مشاعرہ ہائیڈل برگ کے وسط سے گزرتے ہوئے دریائے نیکر کے کنارے پر ہوئی جہاں شاعر مشرق علامہ اقبال اکثر بیٹھ کر شاعری فرماتے تھے۔

تاہم اسی جگہ بیٹھ کر علامہ اقبال نے فارسی شاعری کی جو آج ایرانی یونیورسٹیوں کے نصاب کا حصہ ہے۔

تقریب کے دوران روحیل مرزا، طاہرہ رباب اور خطیب اکبر مرزا محمد اطہر کی کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔

مذکورہ تقریب میں کینیڈا سے مختلف کتابوں کے مصنف ڈاکٹر تقی عابدی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید، ہائیڈل برگ شہر کے رکن پارلیمنٹ وسیم بٹ نے اپنا کلام پیش کیا۔

اس کے علاوہ ہیمبرگ سے طاہرہ رباب ،حسنین بخاری، فیصل کمال حیدری، ڈاکٹر تقی عابدی نے اپنے اشعار سنائے۔

Germany

Europe

Mushaira