Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عمران خان حکومت بچانے کیلئے سبسڈی دے رہے تھے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگئی ہے، بجٹ میں کسی قسم کا اضافی ٹیکس...
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 04:10pm
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فوٹو (فائل)
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فوٹو (فائل)

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگئی ہے، بجٹ میں کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے صرف امیرطبقے پر ہی ٹیکس لگایا ہے، میرے اور وزیراعظم کے اوپر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگوں پرٹیکس کا بوجھ نہیں بڑھارہے، عمران خان نے ہر جگہ جاکرقرض لیا، قرض لینےسے خودمختاری کیسے ہوگی؟۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو دیوالیہ کے نزدیک چھوڑ کرگئی، عمران خان120کروڑکا خسارہ چھوڑ کر گئے، عمران خان حکومت بچانے کیلئے سبسڈی دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا کرملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان کہتے تھے آلو ٹماٹر کے نرخ کم کرنے نہیں آیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ شہباز دورمیں چینی اورآٹا سستا ہوا ہے، ملک میں جلدہی گھی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری ہے، آج ڈالر بھی نیچے آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے ،پٹرول کی قیمتیں بڑھانا آسان فیصلہ نہیں تھا، ابھی بھی ملک میں بہت مہنگائی ہے۔

Finance minister

اسلام آباد

Miftah Ismail