Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 5 روپے اوراوپن مارکیٹ میں ساڑھے 3 روپے کم ہوگئی۔
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 04:32pm
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوگئی۔

کراچی : حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر 209 روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 5 روپے اوراوپن مارکیٹ میں ساڑھے 3 روپے کم ہوگئی۔

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ری باؤنس ہوگیا، امریکی کرنسی لڑکھڑا گئی، انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 43 پیسے کمی سے 206 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے کم ہوکر 208 روپے 50 پیسےمیں فروخت ہوا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدےپراتفاق رائےاورچین سے جلد 2ارب 30 کروڑڈالرملنےکی خبروں پر ڈالرکی قیمت میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ ڈالرکی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے البتہ اسٹیٹ بینک نے بھی وضاحت کی کہ بینکوں کے پاس ڈالرز کی کمی نہیں۔

اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین سے رقم کل تک اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر جا پہنچی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر214 روپے تک فروخت کیا گیا۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market