Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں لمپی وائرس کے 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

ویکسینیشن کی 2لاکھ 73 ڈوسز ہیں جبکہ صوبے میں مویشیوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہیں
شائع 23 جون 2022 02:02pm
تصویرـــــ کامران علی
تصویرـــــ کامران علی

پشاور: خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں لمپی وائرس سے 5 ہزار135 مویشی متاثر جبکہ 95 مویشی ہلاک ہوگئے۔

شہر میں مویشی منڈیاں تو سج گئیں مگر لمپی اسکن وائرس بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالم زیب کے مطابق مویشی منڈیوں میں سپرے بھی کیا جارہا ہے اور متاثرہ جانوروں کو ویکسینیشن بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

ڈاکٹرعالم زیب کا کہنا تھا کہ صوبے کے انٹری اور ایکزٹ پوائنٹس پر چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

ڈی جی لائیوسٹاک نے بتایا کہ حکومت نے ویکسینیشن کی 2لاکھ 73 ڈوسز فراہم کی ہیں جبکہ صوبے میں مویشیوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ صوبے کے 24 اضلاع میں لمپی وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

peshawar

Health Issues

Lumpy Skin Disease