Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد کا سرکاری دورے پر ترکی پہنچنے پر پرتباک استقبال

توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدوں پر دست خط بھی کریں گے
شائع 23 جون 2022 10:29am
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی انقرہ میں ملاقات ـــ  تصویر، العربیہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی انقرہ میں ملاقات ـــ تصویر، العربیہ

انقرہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے ترکی پہنچنے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے پردارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

دونوں شخصیات نے ملاقات میں ترکی اور سعودی عرب کےدرمیان مختلف اقتصادی اور سیاسی امور، دوطرفہ تجارت، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدوں پر دست خط بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل مصراوراردن کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

تاہم ولی عہد نے مصر کے ساتھ 7.7 ارب ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔

Saudi Arabia

Turkey

Recep Tayyip Erdogan

Mohammad Bin Salman