Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں

فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں، نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 11:56am
مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں، جن کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔

فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید بیمار اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور اُنہوں نے اپنی والدہ کی دعائے صحت کی اپیل بھی کی تھی۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مقامی اسپتال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی عیادت کی تھی۔

فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی اور سماجی افراد دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فاروق ستار کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام بعد نمازِ عصر کراچی کے پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

Mother

MQM Pakistan

Karachi Rain

Farooq Sattar

Passed Away