Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری کی والدہ کی نماز جنازہ نواب شاہ میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں سابق صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
شائع 23 جون 2022 09:06am
مرحومہ کی نماز جنازہ نواب شاہ زرداری ہاؤس میں ادا کردی گئی۔

نواب شاہ : سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی نمازجنازہ نواب شاہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، مرادعلی شاہ اور خالد مقبول صدیقی نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ زریں آرا بخاری گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں، جن کی نماز جنازہ نواب شاہ زرداری ہاؤس میں ادا کردی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان بالو جاقبا میں ہوگی۔

Asif Ali Zardari

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

NawabShah

Mother

Funeral