Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے، بجلی کی سپلائی متاثر

حکمہ صحت سندھ نے بارش کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے
شائع 22 جون 2022 08:20pm
بادلوں نے برسنا شروع کردیا ہے۔۔ فوٹو — فائل
بادلوں نے برسنا شروع کردیا ہے۔۔ فوٹو — فائل
Karachi kay mukhtalif ilakon main musladhar barish | Aaj News

پاکستان کے دیگر شہروں کے بعد شہر قائد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا۔

شہر کے کئی علاقے بشمول بحریہ ٹاؤن، گورو مندر، ایئر پورٹ پر تیز بارش ہوئی جب کہ فیڈرل بھی ایریا، ملیر ، گلشن حدید اور سعدی ٹاؤں میں بھی کالے بادل چھاگئے ہیں۔

اس کے علاوہ سبزی منڈی، طارق روڈ، ناظم آباد، کلفٹن اور سپر ہائی وے پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عزیز آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بادلوں نے برسنا شروع کردیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات رونما ہوچکے ہیں جب کہ سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔

تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ صحت سندھ نے بارش کے پیش نظر شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور انتظامیہ کو مختلف حادثات میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

rainfall