Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا وطن واپسی کا فیصلہ

عدالت نے بابر غوری کو دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جب کہ 14 دن میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے
شائع 22 جون 2022 06:57pm
بابر غوری کئی عرصے سے امریکا میں موجود ہیں۔ فوٹو — فائل
بابر غوری کئی عرصے سے امریکا میں موجود ہیں۔ فوٹو — فائل

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بابرغوری نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی جس کے تحت عدالت نے ان کے خلاف دونوں مقدمات میں 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے بابر غوری کو دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جب کہ 14 دن میں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کئی عرصے سے امریکا میں موجود ہیں۔

SHC

MQM

Babar Ghauri