Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری، رقم چند دنوں میں موصول ہو جائے گی: وزیر خزانہ

چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی ہے
شائع 22 جون 2022 06:08pm
چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فوٹو — فائل
چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین نے قرض کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت رقم چند دنوں میں موصول ہوجائے گی۔

چینی کنسورشیم آف بینکس نے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری 2.3 ارب ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جب کہ ملک میں رقم کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Loan

Miftah Ismail

pak china