Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، عمران خان کونہ...
شائع 22 جون 2022 04:27pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کی گئی، عمران خان کونہ ہٹانے پر دھمکی بھی دی گئی۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کل حکومت نے خود کو این آر او ٹو دے دیا، سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکہتے ہیں الیکشن کیلئے تیارنہیں، قانون کےمطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے ہروقت تیار رہنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا رجیم چینج آپریشن مکمل ہوگیا؟عمران خان کی کال پرپوراپاکستان باہر نکلا، بڑے پیمانے پررجیم چینج تسلیم نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل عوام سے رجوع کرنے میں ہے۔

pti leader

Election

Fawad Chaudhary