Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاشی مشکلات سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے: وزیراعظم

ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں، شہبازشریف
شائع 22 جون 2022 12:34pm
وزیراعظم شہبازشریف کا بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیراعظم شہبازشریف کا بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر کرتےہوئے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں اور یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں بھجوائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے اور ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں،بیرون ملک پاکستانی غیرملکی زرمبادلہ کے ذریعے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں،وعدہ ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزیدکہنا تھاکہ پورا یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی پرخلوص جذبے سے کرتے رہیں گے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے موجودہ حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے،آپ کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Roshan Digital Account