Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے مونس الٰہی کو 4 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کرلی۔
شائع 22 جون 2022 11:27am
عدالت نے مونس الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے مونس الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی بینکنگ عدالت نمبر 2 کے جج محمد اسلم گوندل نے مسلم لیگ (ق)کے ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی کی شوگر مل کے ذریعے 24ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

مونس الہیٰ اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا گیا کہ ان کا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے کسی قسم کی کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

عدالت مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے انہیں مقدمہ میں غیر قانونی طور پر شامل کیا ہے جبکہ وہ اس کیس میں ہونے والی تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں مگر خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار کر لے گی،عدالت درخواست ضمانت منظور کرئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مونس الٰہی،واجد بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو 4 جولائی تک گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

بینکنگ جرائم عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کرلی۔

lahore

PMLQ

Banking Court

Moonis Elahi