Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت میں شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

بدھ کے روز افسوسناک حادثہ گلگت میں پیش آیا، جہاں شاہراہ قراقرم پر رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث موڑ کاڑتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جاگری۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2022 08:58am
سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مظفر آباد: گلگت میں شاہراہ قراقرم پر رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز افسوسناک حادثہ گلگت میں پیش آیا، جہاں شاہراہ قراقرم پر رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث موڑ کاڑتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جاگری۔

افسوسناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، تمام سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔

Gilgit

KaraKoram HighWay

tourists