Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں طلب

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو طالبان سے جا ری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی
شائع 21 جون 2022 08:59pm
اجلاس میں شرکت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
اجلاس میں شرکت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل سہہ پر تین بجے وزیراعظم آفس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کل ہونے اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو طالبان سے جا ری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی ۔

اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مواصلات مولانا اسد محمود، یوسف رضا گیلانی، اخترمینگل، شازین بگٹی اور خالد مقبول صدیقی شرکت کریں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو بھی شامل کردیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اجلاس میں شرکت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

national security

PM house

Parliament