Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سب کو شادی کرنی چاہیے: کیارا اڈوانی

ان کا کہنا تھا "میری شادی نہیں ہوئی ہے لیکن میں خوش نصیب ہوں کہ میرے آس پاس سب کی شادیاں اچھی چل رہی ہے۔"
اپ ڈیٹ 21 جون 2022 06:25pm
کیارا اڈوانی کا ماننا ہے کہ شادی اور کام دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ تصویر: انڈیا ٹی وی
کیارا اڈوانی کا ماننا ہے کہ شادی اور کام دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ تصویر: انڈیا ٹی وی

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا کہنا ہے کہ سب کو شادی کرنی چاہیے۔

نیوز 18 کے مطابق اپنی نئی فلم 'جگ جگ جیو' کی پروموشن کے دوران کی جانے والی پریس کانفرنس پر جب کیارا اڈوانی سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "یہ فلم رشتوں کے بارے میں ہے اور میرے خیال میں یہاں سب کا ماننا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا "میری شادی نہیں ہوئی ہے لیکن میں خوش نصیب ہوں کہ میرے آس پاس سب کی شادیاں اچھی چل رہی ہے، خاص طور پر ورن، جو کہ حال ہی میں اس بندھن میں بندھے ہیں۔"

نئی دہلی میں پریس کانفرنس پر کیارا اڈوانی کے ہمراہ، ورن دھون، انیل کپور، نیتو کپور اور منیش پال بھی تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورن دھون کو نہیں یقین آتا تھا کہ ان کی کبھی شادی ہوگی، جبکہ ان کے آس پاس سب کو لگتا تھا کہ ان کی ہوجائے گی۔

"مجھے لگتا ہے شادی بہت خوبصورت رشتہ ہے۔ شادی بھی کرنی چاہیے، کام بھی کرنا چاہیے۔ زندگی میں بہت کچھ رکھا ہے۔"

واضح رہے کہ فلم 'جگ جگ جیو' میں ایک مزاحیہ انداز میں محبت کا ایک منفرد نظریہ پیش کیا گا ہے۔

india

Bollywood

Kiara Advani