Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معیشت سنبھالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے، مزید فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے: وزیراعظم

پی ٹی آئی نے جانے سے قبل پیٹرول کی قیمت کم کرکے آنے والی حکومت کیلئے مسائل کا جال بچھایا، ہمیں مجبوراً پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، کوشش ہے عوام کو ہرممکن ریلیف دیں، شہباز شریف
شائع 21 جون 2022 03:36pm
PM Shehbaz Sharif media talk | 21 June 2022 | Aaj News

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیشت سنبھالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے، معاشی بہتری کیلئے مزید مشکل فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے، پی ٹی آئی نے جانے سے قبل پیٹرول کی قیمت کم کرکے آنے والی حکومت کیلئے مسائل کا جال بچھایا، ہمیں مجبوراً پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، کوشش ہے عوام کو ہرممکن ریلیف دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، پی ٹی آئی نے جانے سے قبل مسائل کا جال بچھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پیٹرول پر عوام کو سبسڈی دی، ہمیں مجبوراً پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، شہریوں کو ریلیف کیلئے 2 ہزارروپے ماہانہ دیا جارہا ہے، موجودہ حکومت عوام کو بوجھ بانٹ رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،امید ہے حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرلے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں، امید ہے اچھا وقت آئےگا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں، بجٹ میں امیر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈ کے اجرا ء کی منظوری دے دی

اس سے قبل وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں سکوک بانڈ کے اجرا ء کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈ کے اجرا کی منظوری دے دی جبکہ کورونا علاج کیلئےانجیکشن ریمڈیسور کی قیمت میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا ءکو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء بروقت اجلاس میں پہنچیں، وقفہ سوالات اور دیگر کارروائی میں شرکت کریں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

federal cabinet meeting