Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن اور نیب ترمیمی بلز سے متعلق صدارتی فائل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال

سمری پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے آج دستخط کردئیے جائیں گے، دونوں قوانین کل باضابطہ طور پر لاگو ہو جائیں گے۔
شائع 21 جون 2022 01:21pm
سمری پر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آج دستخط کر دئیے جائیں گے۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سمری پر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے آج دستخط کر دئیے جائیں گے۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے دستخط کے بغیر الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل سے متعلق صدارتی فائل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل سے متعلق صدارتی فائل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت دونوں بلز کو قانون کی شکل دینے کی سمری بھی ساتھ شامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے سمری پر دستخط کے بعد نیب ترمیمی بل 2022 اور الیکشن ترمیمی بل 2022 لاگو ہو جائیں گے جبکہ سمری پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی طرف سے آج دستخط کر دئیے جائیں گے۔

حکام قومی اسمبلی کے مطابق دونوں بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگا، جس کے بعد یہ دونوں قوانین کل باضابطہ طور پر لاگو ہو جائیں گے۔

اسلام آباد

Arif Alvi

raja pervez asharaf

National Assembly Speaker

Election Amendment Bill

NAB Amendment Bill