Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں، وہاں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے: بابر اعوان

پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو، رہنماء تحریک انصاف
شائع 21 جون 2022 11:23am
سائفر اور سازش کا نتیجہ گرینڈ این آر او 2 تھا، جو مل گیا۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے، پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سائفر اور سازش کا نتیجہ گرینڈ این آر او 2 تھا، جو مل گیا، عمران خان نے این آراو دینے سے انکار کردیا تھا، 117 مقدمات سامنے رکھ کر 34 نکاتی این آراولیا گیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ احتساب عدالت کی عمارت مداخلت کے بعد خالی ہونے جارہی ہے، لوگوں کی حکومت لوگوں کے ذریعے آتی ہے جبکہ یہاں ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے ذریعے بنائی گی۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کی چاکلیٹ پر پابندی ہے، پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو،ابھی مہنگائی آئی ہے 15دن بعد تباہی آنے والی ہے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک اورفیزآرہاہے،مہنگائی سے ملک کا ہر طبقہ متاثرہورہاہے ،یہ لوگ الیکشن الیکشن کرتےتھےاب الیکشن لڑکردکھائیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس بات کا جواب دے کہ سرکاری ملازم اسرائیل کس کی اجازت سے گیا، کیا اسرائیل جانے والے ملازم سے جواب طلب کیاگیا؟پاکستانی عوام اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے، بھارت سے تعلقات بھی کسی طور پر قبول نہیں۔

pti leader

accountability court

اسلام آباد

Babar Awan