Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی سعودی کاروباری شخصیات سے ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

یہ سب کچھ ایک رات میں نہیں بلکہ آہستہ آہستہ کام ہوگا اور ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے موجود ہیں
شائع 20 جون 2022 10:07pm
باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں۔  فوٹو — فائل
باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی۔

شہبازشریف نے اسلام آباد میں سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے سے آج تک سعودی عرب نے ہرطرح کی غیر مشروط مدد کی ہے، ہماری آنے والی نسلیں بھی سعودی عرب کے تعاون کو یاد رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک جان دو قالب ہیں، پاکستان سعوی بھائیوں کا دوسرا گھر ہے، وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے زراعت و دیگر شعبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک رات میں نہیں بلکہ آہستہ آہستہ کام ہوگا اور ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔

Shehbaz Sharif

Saudi Arabia

investment