Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک آدھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا: مفتاح اسماعیل

اُمید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے
شائع 20 جون 2022 08:36pm
میک اپ کا سامان بنا رہی ہیں سیلز ٹیکس دیتی۔ فوٹو — فائل
میک اپ کا سامان بنا رہی ہیں سیلز ٹیکس دیتی۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک آدھ دن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام بحال ہو جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کمیٹی کو بتایا کہ فارما سیوٹیکل کے ریفنڈ آئندہ چار روز میں ادا کرنے شروع کر دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گذشتہ مالی سال 14 سے 15 کلو گرام سونا قانونی طریقے سے پاکستان آیا جب کہ 80 ٹن سونا ملک میں سمگلنگ سے آ رہا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

کمیٹی اجلاس میں سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے حکومت سے سوال کیا کہ فارما سیوٹیکل کمپنیز کے لئے سیلز ٹیکس دستاویزی بنانے کے لیے کیا اقدام اٹھایا؟ ادویہ ساز کمپنیاں جوسز اور میک اپ کا سامان بنا رہی ہیں سیلز ٹیکس دیتی۔

شوکت ترین نے کہا کہ اگر فارما سیوٹیکل کمپنیز کو 17 فیصد کے بجائے کم سیلز ٹیکس لگائیں گے تو یہ ٹیکسس ادا ہی نہیں کریں گے، حکومت کو اس طرح کے مشکل فیصلے سے واپس نہیں ہٹنا چاہئے۔

IMF

shaukat tareen

Miftah Ismail

Senate Committee