Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا فیریئر ہال میں نئی تعمیرات پر ایڈمسٹریٹر کراچی کو شوکاز نوٹس

عدالت نے مرتضٰی وہاب کوشہر میں ہیر یٹیج عمارتوں میں مداخلت سے روک دیا اور فریئر ہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ کو فوری توڑنے کا حکم جاری کیا ہے
شائع 20 جون 2022 05:32pm
آثارقدیمہ اورثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔ فوٹو — سوشل میڈیا
آثارقدیمہ اورثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔ فوٹو — سوشل میڈیا

فیریئر ہال میں نئی تعمیرات کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

فیریئر ہال و دیگر آثار قدیمہ میں شامل عمارتوں میں نئی تعمیرات کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فریئر ہال کی حدودمیں نئی تعمیرات پر وضاحت طلب کرلی۔

عدالت نے مرتضٰی وہاب کو شہر میں ہیر یٹیج عمارتوں میں مداخلت سے روک دیا اور فیریئر ہال میں تعمیر ہونے والے گیٹ کو فوری توڑنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ گیٹ مسمار کرکے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

آثار قدیمہ قراردی گئی عمارت میں نئی تعمیرات کے خلاف درخواست پر عدالت نے کہا کہ آثارقدیمہ اورثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانا قابل برداشت ہے۔

SHC

Murtaza Wahab

Frere Hall