Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے: صدر مملکت

1979 سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں نے پاکستان آنا شروع کیا، عالمی امداد میں کمی کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے
شائع 20 جون 2022 05:00pm
ہماری ان کاوشوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ فوٹو — فائل
ہماری ان کاوشوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پاکستان دنیابھرمیں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے۔

پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر علوی نے پیغام دیا کہ یہ دن پناہ گزینوں کے مسائل و حالت زار سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی آبادی کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1979 سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں نے پاکستان آنا شروع کیا، عالمی امداد میں کمی کے باوجود پاکستان افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے جب کہ عالمی برادری نے ہماری ان کاوشوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Afghan refugees

President Alvi