پشاور بی آر ٹی کے کرایہ میں اضافے کا فیصلہ
پشاور بی آر ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کرائے میں اضافہ کردیا ہے
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) کے کرایہ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اربن موبلٹی اتھارٹی نے زو پشاور بسوں کے موجودہ کرایہ میں 5 روپے اضافے جبکہ زو بائیسکل شیئرنگ سسٹم کا کرایہ 50 فیصد کم کردیا ہے۔
پشاور بی آر ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کرائے میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
تاہم کرایہ میں پانچ روپے کا اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
خیال رہے کہ سنگل ٹکٹ کے کرائے یا زو کارڈ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور بی آر ٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہے۔
BRT
KPK
peshawar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.