Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں چھت گرنے سے خاتون اور ان کی 2 بیٹیاں جاں بحق

ریسکیو عملے نے 3 خواتین کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا
شائع 20 جون 2022 10:30am
پولیس کی جانب سے واقعے کی کی تحقیقات شروع، فوٹو آج نیوز
پولیس کی جانب سے واقعے کی کی تحقیقات شروع، فوٹو آج نیوز

کراچی: مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون اور ان کی 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ مچھر کالونی میں بابری مسجد کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے واقعے میں مذکورہ خاتون کی 1 بیٹی سمیت 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

دریں اثنا ریسکیو عملے نے 3 خواتین کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 15 سالہ آمنہ ، ان کی 18 سالہ بہن یاسمین اور والدہ 45 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔

تاہم زخمیوں میں 14 سالہ انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

karachi

Jinnah Hospital

Karachi Police