Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چھاچھڑو میں طبی عملے نے حاملہ خاتون کے بچے کا سرکاٹ دیا

رورل ہیلتھ سینٹر چھاچھڑو میں کوئی گائناکالوجسٹ نہیں تھا۔ نتیجتاً وہاں موجود ناتجربہ کار عملے نے نوزائیدہ بچے کا سرکاٹ دیا اور دھڑ پیٹ میں چھوڑ دیا
اپ ڈیٹ 20 جون 2022 04:17pm
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ مٹھی سے خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں خاتون کے پیٹ سے باقی ماندہ دھڑ نکالا گیا۔ تصویر: ان سپلیس (فائل)
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ مٹھی سے خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں خاتون کے پیٹ سے باقی ماندہ دھڑ نکالا گیا۔ تصویر: ان سپلیس (فائل)

سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل چھاچھڑو میں طبی عملے نے حاملہ خاتون کے بچے کا سرکاٹ دیا۔

آج نیوز کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر چھاچھڑو میں کوئی گائناکالوجسٹ نہیں تھا۔ نتیجتاً وہاں موجود ناتجربہ کار عملے نے نوزائیدہ بچے کا سرکاٹ دیا اور دھڑ پیٹ میں چھوڑ دیا۔

خاتون کو ہنگامی حالت میں چھاچھڑو سے سوشل اسپتال مٹھی پھیجا گیا جہاں بھی کئی سہولت موجود نہیں تھی۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ مٹھی سے خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں خاتون کے پیٹ سے باقی ماندہ دھڑ نکالا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفاکی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا ہے۔

صحت

tharparkar

Sindh Health Department

sindh

Woman

Chachro