خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی گرفتار
کراچی: خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے رات گئے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی آج نیوز کو موصول گئی جس میں پولیس کو انہیں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق شبیر قریشی کو خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے بیان کے مطابق شبیر قریشی نے نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کیا جبکہ شبیر قریشی کیخلاف سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ڈاکٹر سعید آفریدی، شاہنواز جدون و دیگر تھانہ پہنچے اور گرفتاری کے متعلق پولیس سے تفصیلات معلوم کیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی، حلیم عادل شیخ اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی۔
عمران اسماعیل ان کے گھر پہنچے، اپنے ویڈیو بیان کہا کہ سندھ حکومت کی ایما ء پر پولیس نے شبیر قریشی گرفتار کیا، پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
تحریک انصاف نے شبیر قریشی کی گرفتاری ظاہر کرکے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.