Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سبی میں پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 6 افراد جاں بحق

ڈرائیور سمیت 4افرار کوزخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا، 2 زخمیوں کو سول اسپتال سبی میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ۔
اپ ڈیٹ 19 جون 2022 03:14pm
پک اپ گاڑی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پک اپ گاڑی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سبی میں کٹ منڈائی بیجی ندی میں پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور سمیت 4افرار کوزخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا، 2 زخمیوں کو سول اسپتال سبی میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک پک اپ گاڑی جس میں 20سے زاہد افراد سوار تھے جو کٹ منڈائی سے سبی کی جانب آرہے تھے کہ بیجی ندی کو کراس کرنے کے دوران ندی میں سیلابی ریلہ آنے کے باعث گاڑی کو سیلابی پانی نے بہہ کر لے گیا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جبکہ ڈرائیورفاروق مری سمیت 4افراد کو علاقے کے لوگوں نے زخمی حالت میں زندہ بچا لیا ہے جن میں 2 افراد 24سالہ حبیب اللہ اور 4سالہ تور زادی کو زخمی حالت میں سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

جاں بحق افراد میں ایک شخص غلام بخش مری کے نام سے شناخت ہوئی ہے جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جن میں 3خواتین اور 3بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، بارکھان میں بارش سے عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ہے۔

ڈيرہ بگٹی اور موسیٰ خیل کے علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ کوہلو، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کی متاثرہ رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بحال کی گئی ہیں۔

بلوچستان

Rain

flood

sibbi

Van