Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کے ساتھ کونسی یادگار تصویر وائرل ہوگئی؟

امیتابھ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب تبصروں کی بھرمار ہوگئی
شائع 19 جون 2022 12:38pm
امیتابھ بچن، فوٹو: دی پرنٹ انڈیا
امیتابھ بچن، فوٹو: دی پرنٹ انڈیا

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے ماضی کی ایک یاد گار تصویر شئیر کردی۔

امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شئیر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان ہیں۔

تاہم امیتابھ بچن اپنی مشہور فلم “ڈان” کے پوسٹر پر دستخط کررہے ہیں، جو سنہ 1978 میں ریلیز ہوئی تھی جسے اب 2022 میں 44 سال ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں امیتابھ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب تبصروں کی بھرمار ہوگئی جبکہ کچھ نے کہا کہ ایک تصویر میں 2 لیجنڈز ہیں۔

خیال رہے ادکاری کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے امیتابھ بچن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پرانی یادگار تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

Shahrukh Khan

Bollywood stars

Amitabh Bachchan

ٰIndia