Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت اور بنگلا دیش میں مون سون کی تباہ کاریاں، مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ بنگلا دیش کو بھی 18سال بعد شدید بارشوں کا سامنا ہے۔
شائع 19 جون 2022 10:02am
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیوز جانی
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیوز جانی

نئی دہلی ، ڈھاکا: بھارت اوربنگلا دیش میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، بھارتی ریاست آسام میں موسلا دھاربارشیں اور سیلاب کےباعث مختلف حادثات میں تقریبا 50افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بنگلا دیش کو بھی 18سال بعد شدید بارشوں کا سامنا ہے۔

مون سون سیزن کی تباہ کاریاں جاری ہے، بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلندہونے سے متعدد علاقے زیرآب آگئے، 30 لاکھ سےزائد افراد اور ہزاروں دیہات متاثر ہیں، ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

بنگلا دیش میں چٹاگانگ ،سلہٹ اورشمال مشرقی علاقے شدید بارشوں اورسیلاب کی زد میں ہیں، جہاں 25 سےزائدافراد ہلاک اورسینکڑوں لاپتہ ہو گئے جبکہ متعددعمارتیں اورسینکڑوں مکانات زیرآب آ گئے۔

ریسکیوحکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین کیلئے اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئےگئے۔

حکام نے دارالحکومت ڈھاکا میں سیلاب کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ ممکنہ بارشوں کےباعث صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Rain

New Delhi

floods

Bangladesh

Dhaka

Assam

India vs Pakistan

Moonsoon