Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین کے جنگل میں لگی آگ بے قابو، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف

آگ کی وجہ سے اسپین کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
اپ ڈیٹ 19 جون 2022 10:04am
اسپین، 18 جون 2022 کو جنگل کی آگ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر دھویں کے پاس اڑ رہا ہے، فوٹو:روئٹرز
اسپین، 18 جون 2022 کو جنگل کی آگ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر دھویں کے پاس اڑ رہا ہے، فوٹو:روئٹرز
فوٹو:روئٹرز
فوٹو:روئٹرز

میڈرڈ: اسپین کے جنگل میں لگی آگ بے قابو ہوگئی تاہم فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فائر فائٹرز پورے اسپین میں جنگل کی آگ سے لڑ رہے ہیں کیونکہ ملک کو دہائیوں میں اس کی گرم ترین گرمی کا سامنا ہے۔

آگ کے باعث 20 ہزار ایکڑ پر لگے قیمتی درخت جل کر راکھ بن گئے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، کئی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

آگ کی وجہ سے اسپین کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

پرتگال کی سرحد کے قریب واقع زمورا، زراگوزا اور مشرقی اسپین میں کاتالونیا کے علاقے جنگل کی آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

انتظامیہ نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے، لوگ گرمی سے بچنے کیلئے پنکھوں، سائے اور وافر مقدار میں پانی کا استعمال کر رہے ہیں۔

مغربی یورپ کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس سے موسمیاتی تبدیلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Spain

Global warming

Europe