Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا

عدالت نے پولیس کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے
اپ ڈیٹ 19 جون 2022 08:50am
ٖفوٹو عامر لیاقات حسین ٹوئٹر اکاؤنٹ
ٖفوٹو عامر لیاقات حسین ٹوئٹر اکاؤنٹ

کراچی: مقامی عدالت نے معروف اینکرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننےکے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تاہم عدالت نے پولیس کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے جبکہ ورثا کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کرانے سے ان والد صاحب کی روح کو تکلیف پہنچے گی۔

سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ ورثا کہتے ہیں ہمیں کسی پر شک بھی نہیں ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا کہ پولیس سرجن کے مطابق جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیتے موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکتیں۔

دوسری جانب درخواست گزارعبدالاحد کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جاۓ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت 9 جون، جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

karachi

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain