Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے سے ایک قدم دور ہے، حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاکس فورس سےحکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، اُمید ہے اکتوبرتک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا
اپ ڈیٹ 18 جون 2022 11:41am
اسکرین گریب فوٹو پی ٹی وی
اسکرین گریب فوٹو پی ٹی وی

اسلام آباد: حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے سے ایک قدم دور ہے، (ایف اے ٹی ایف) سے مل کر میٹنگ کا بندوبست کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کاجائزہ لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات پرعمل سرفہرست تھے، تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کوتسلیم کرلیاگیا ہے۔

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے بتایا کہ (ایف اے ٹی ایف) نے کہا پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئےمحنت کی ہے، مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے شرائط مکمل کرنے کیلئےبہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی جبکہ فیٹف پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے اکتوبرتک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا، ہم ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط مشکل تھیں، حنا ربانی

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کادورہ کرکےشرائط کی تکمیل کاجائزہ لے گی، اُمید ہے اکتوبرتک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا، ہم ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ رابطےمیں ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نےاپنےاجلاس میں پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا، اس میں شک نہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط مشکل تھیں۔

وزیرمملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کہا کہ ایک گھنٹہ قبل پاکستان پہنچے ہیں، ایف اے ٹی ایف معاملے پرعوام کوآگاہ کرناتھا کیونکہ ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اہم تھا۔

ایف اے ٹی ایف پاکستان ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے ٹیکنیکل ٹیم پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پراچھے اثرات مرتب ہوں گے، مشکل حالات میں متحد قوم بن کرہم نےکام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف معاملے پرجشن منانا قبل ازوقت ہوگا، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہواہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2 ایکشن پلان دیئے ہیں۔

پہلا مرحلہ مکمل دوسرا جلد کیا جائے گا، حنا ربانی کھر

وزیر مملکت نے کہا کہ فیٹف اجلاس کے دوران سائیڈلائن پرمختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگرریاست نے جوکام کیا وہ قابل تعریف ہے، پاکستان دیگرممالک کیلئےبھی ماڈل کنٹری بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلےایکشن پلان کی تکمیل میں وقت لگا مگردوسراجلد مکمل کیا گیا، ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتاہے، توتکنیکی ٹیم کودورہ کرنا ہوتا ہے۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ قومی اورصوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین اندازمیں کیا، ہمارے لیے یہ سفرکا اختتام نہیں بلکہ آغازہے، ہمیں کوششیں جاری رکھنی ہیں۔

مزید کہا کہ ہم اس پوزیشن میں آچکےہیں کہ دوسرےممالک کومعاونت فراہم کریں، اب پاکستان کےذمہ کوئی اقدامات زیرالتوا نہیں ہے۔

ایف اے ٹی ایف معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ایک ملک ہمیشہ اس عمل کوسیاسی رنگ دینےکی کوشش کرتاہے، پاکستان کوآگےدیکھنےکےخواہاں ہیں،کوئی منفی بات نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےاپنا کام کرلیا اب ایف اے ٹی ایف ٹیم جائزہ لینے آئے گی، کریڈٹ کسی کونہیں جاتا اصل جیت پاکستان کی ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائے، پاکستان نےاپنا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا، حکومت اورپارلیمنٹ نےپلان سےمتعلق قانون سازی کی ہے۔

ایف اے ٹی ایف ٹیم قانون سازی کےاقدامات اورسیکریٹریٹ کامعائنہ کرےگی جبکہ پاکستان کی مسلسل کوششوں کودیکھتےہوئےفیٹف نےہاں کردی۔

خیال رہے کہ فیٹف نے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوکر اس کے جائزے کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

اس کے بعد اکتوبر کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے امکانات متوقع ہیں تاہم فی الحال پاکستان کا نام اس فہرست میں بر قرار رہے گا۔

FATF

hina rabbani khar

FATF Pakistan