افغانستان: سکھ برادری کی عبادت گاہ میں دھماکہ
گورنام سنگھ نے رائٹرز کو بتایا کہ "مندر کے اندر تقریباً 30 لوگ موجود تھے
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھ برادری کی عبادت گاہ میں دھماکا ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق سکھ برادری کی عبادت گاہ میں دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکا دارالحکومت کابل میں ہفتے کی صبح ہوا ہے جبکہ وہاں موجود عینی شاہد کا کہنا ہے کہ “یہ واضح نہیں ہے کہ جانی نقصان ہوا ہے”۔
گورنام سنگھ نے رائٹرز کو بتایا کہ “مندر کے اندر تقریباً 30 افراد موجود تھے، ہم نہیں جانتے ان میں سے کتنے زندہ ہیں اور کتنے ہلاک ہوگئے ہیں”۔
ان کا مزید کہا تھا کہ طالبان ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ دھماکے کی طالبان حکام نے دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
afghanistan
Sikh community
kabul blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.