Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سول ملٹری ٹیم نے فیٹف ایکشن پلان کے عمل درآمد کو یقینی بنایا: آرمی چیف

پاک فوج نے فیٹف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کوشش سے پاکستان کی وائٹ لسٹ ہونے کی طرف راہ ہموار ہوئی ہے
شائع 17 جون 2022 11:58pm
عمل درآمد کو یقینی بنایا جس پر پاکستان کو فخر ہے۔ فوٹو — فائل
عمل درآمد کو یقینی بنایا جس پر پاکستان کو فخر ہے۔ فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سول ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان کے عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔

پاک فوج نے فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اس کوشش سے وائٹ لسٹ ہونے کی طرف راہ ہموار ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے کور سیل نے قومی کاوشوں کو آگے بڑھایا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ سول ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جس پر پاکستان کو فخر ہے۔

خیال رہے کہ فیٹف نے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوکر اس کے جائزے کے لئے اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کورونا کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

اس کے بعد اکتوبر کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے امکانات متوقع ہیں تاہم فی الحال پاکستان کا نام اس فہرست میں بر قرار رہے گا۔

Army Chief

DG ISPR

ٹویٹر

FATF Pakistan