Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

رفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور آیس آر سے ہے جو مختلف مقامات میں مطلوب تھے
شائع 17 جون 2022 08:09pm
مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ فوٹو — فائل
مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔ فوٹو — فائل

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار، ایم کیو ایم لندن اور آیس آر سے ہے جو مختلف مقامات میں مطلوب تھے۔

حکام نے بتایا کہ ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار دہشت گرد محمد نعیم عرف ماما گرفتار کرلیا جس کے خلاف دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل کے 4 مقدمات درج ہیں۔

کشمیر روڈ سے علیجدگی پشند تنظیم ایس آر کے 2 مبینہ دیشت گرد گرفتار کیئے گئے ہیں، ملزم سرمد علی عرف سرور اور ثنا اللہ لاڑکانہ میں سرکاری افسر کے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ کھارادر اور صدر دھماکے میں ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔

ایس آر کے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس اہلکار دلبر علی کے ساتھی ہیں جنہوں نے 5 سال قبل تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزمان سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا مفرور ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سید محمد عارف قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکڑ سے ہے۔

karachi

CTD operation